عالمی برادری "نارڈ اسٹریم" پائپ لائن دھماکے کی مکمل تحقیقات کے مطالبے میں حق بجانب ہے،چینی وزارت خارجہ

2023/02/20 16:55:23
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے 20 تاریخ کو ایک یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "نارڈ اسٹریم" پائپ لائن دھماکے نے عالمی توانائی مارکیٹ اور عالمی ماحول پر بڑا منفی اثر ڈالا، اور یورپ کو موسم سرما کے خوف میں دھکیل دیا، اس معاملے کی معروضی، غیر جانبدارانہ اور پیشہ ورانہ تحقیقات ضروری ہے۔ یہ حیران کن ہے کہ امریکی حکام اور میڈیا غیر معمولی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور متعلقہ یورپی ممالک فکرمند دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ تمام مذموم اقدامات اس یقین کو تقویت دیتے ہیں کہ نارڈ اسٹریم دھماکہ  غیر معمولی طور پر پیچیدہ ہے۔ عالمی اہمیت کے حامل بڑے بین الاقوامی انفراسٹرکچر کے خلاف جرائم کی سنگینی اور ان کے سنگین نتائج کے پیش نظر عالمی برادری کو مکمل تحقیقات کے مطالبے کا حق حاصل ہے۔