شہری امور پرشی جن پھنگ کے نظریات و خیالات پر مبنی کتاب کی اشاعت

2023/02/20 18:57:22
شیئر:

ابھی حال ہی میں شہری امور پر شی جن پھنگ  کے نظریات و خیالات  پر مبنی ایک کتاب شائع ہوئی ہے۔
صدر شی جن پھنگ نے شہری کاموں پر اہم وضاحتوں کا ایک سلسلہ جاری کیا ، شہری ترقی کی اقدار اور طریقہ کار کو واضح کیا ، چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ شہری ترقی کے اصولوں پر روشنی ڈالی ۔مذکورہ کتاب میں  7 موضوعات پر   300 مضامین شامل ہیں  ، جو نومبر 2012 سے دسمبر 2022 تک شی جن پھنگ کی 120 سے زائد اہم دستاویزات ،رپورٹس ، تقاریر ،  خطوط اور ہدایات سے اخذ کیے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ بیانات پہلی بار شائع ہوئے ہیں۔