سنکیانگ، تبت اور ہانگ کانگ سے متعلق امور انسانی حقوق کے مسائل نہیں ہیں، چینی وزارت خارجہ

2023/02/20 18:20:28
شیئر:

حال ہی میں 38ویں چین-یورپی یونین انسانی حقوق مذاکرات کا انعقاد کیا گیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے 20 تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے بات چیت کے دوران انسانی حقوق کے بارے میں چین کے عوام پر مبنی تصور کو گہرائی سے متعارف کرایا ہے۔ چین یورپی یونین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ چین کے انسانی حقوق کی ترقی کو معروضی طور پر دیکھے، انسانی حقوق کے مسائل پر عدم سیاست اور دوہرامعیار ترک کرے اور چین کی عدالتی خودمختاری کا احترام کرے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین نے نشاندہی کی کہ سنکیانگ، تبت اور ہانگ کانگ سے متعلق امور انسانی حقوق کے مسائل نہیں ہیں بلکہ چین کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت سے متعلق اصولی امور ہیں، جس میں کسی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ یورپی فریق کو چین کے خدشات پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے اور چین کے مرکزی مفادات اور بڑے خدشات سے متعلق معاملات پر قول و فعل میں محتاط رہنا چاہیے۔