وانگ ای کی آسٹریا کے وزیر خارجہ شلن برگ سے ملاقات

2023/02/20 10:46:34
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 18 فروری کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر آسٹریا کے وزیر خارجہ شلن برگ سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور آسٹریا کے تعلقات میں ترقی  اور مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی پیش رفت جاری ہے۔چین باہمی اعتماد اور دوستی کو گہرا کرنے کے لیے آسٹریا کے ساتھ ہر سطح پر تبادلے کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آسٹریا  کھلے پن اور جامعیت کی حمایت کرے گا اور چین-آسٹریا اقتصادی، تجارتی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کو مضبوط کرے گا۔
شلن برگ نے کہا کہ آسٹریا اور چین ایک دوسرے کےحامی ہیں اور مشترکہ طور پر  وبا کے چیلنجز کا مقابلہ کرتےآئے ہیں، جو اس بحران سے نمٹنے کے لیے تعاون کی اہمیت کو پوری طرح سے اجاگر کرتا ہے۔ آسٹریا ون چائنا پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے۔ آسٹریا کھلے رویے سے چین کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے، ڈی کپلنگ کی مخالفت کرتا ہے اور عالمگیریت کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔ چین کا بین الاقوامی سطح پر اہم اثر و رسوخ ہے، اور یہ توقع کی جاتی ہے کہ چین یوکرین کے معاملے میں مزیدکردار ادا کرے گا اور حالات میں نرمی اور ٹھنڈک کو فروغ دے گا۔
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کا بحران ختم ہونا چاہیے اور تمام فریقوں  کو اس بارے میں گہرائی سے سوچنا چاہیے کہ جنگ بندی اور جنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے۔ چین ہمیشہ امن  اور مذاکرات کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے اور اس ضمن میں تعمیری کوششیں جاری رکھے گا۔