"بیلٹ اینڈ روڈ" کے تھیم پر چائنا فلم فیسٹیول کی اسکریننگ تقریب کا انعقاد

2023/02/20 11:21:06
شیئر:

20 فروری کو ، چائنا میڈیا گروپ ، وزارت خارجہ اور وزارت ثقافت و سیاحت نےمشترکہ طور پر   "بیلٹ اینڈ روڈ"  کےتھیم پر  چائنا فلم فیسٹیول کی  آن لائن اسکریننگ تقریب کا اہتمام کیا ۔  40 سے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد معززین، میڈیا رہنماؤں اور دیگر مہمان نمائندوں نے چائنا فلم فیسٹیول کی کامیابی کے لئے ویڈیو تقاریر ارسال کیں۔
2023 میں،  چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ " بیلٹ اینڈ روڈ "انیشی ایٹو کی 10 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ " بیلٹ اینڈ روڈ" کے موضوع  پر سی جی ٹی این کی تیار کردہ انگریزی ، ہسپانوی ، فرانسیسی ، عربی اور روسی زبانوں میں 60 سے زائد کثیر اللسانی دستاویزی اور فیچر فلمیں دنیا بھر کے ناظرین کو دکھائی جائیں گی ، جن میں "بیلٹ اینڈ روڈ" کے شریک ممالک کے مابین رابطے اور دوستانہ تبادلوں کی کہانیاں پیش کی جائیں گی۔
وزیر خارجہ  چھن گانگ نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں 151 ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیمیں   "بیلٹ اینڈ روڈ" کے  بڑے خاندان میں شامل ہو چکی ہیں  ۔ہم ثقافتی شعبے میں تبادلوں اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے، تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کے عمل کو مسلسل فروغ دینے، اپنے دلوں کو قریب لانے اور تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ  دنیا کے لیے اس فلم فیسٹیول سے ایک  توانائی سے بھر پور  رنگا رنگ "بیلٹ اینڈ روڈ"  باغ  دکھایا جائے گا ۔