یوکرین میں "پراکسی وار" شروع کرنا مغرب کی جانب سے منصوبہ بندی پر مبنی اسٹریٹجی ہے، یوکرین کے سابق سفارت کار

2023/02/20 10:43:13
شیئر:

یوکرین کے سابق سفارت کار سکھاریوسکایا نے حال ہی میں رشیا ٹوڈے ٹی وی کی ویب سائٹ پر ایک تبصرہ شائع کیا جس میں نشاندہی کی گئِی ہے  کہ مغرب نے طویل عرصے سے یوکرین کو روس کے خلاف لڑنے کے لیے استعمال کیا ہے اور یوکرین میں "پراکسی وار" شروع کرنا مغرب کی طویل منصوبہ بندی  ہے ۔
سکھاریوسکایا نے  اس بات کی نشاندہی کی کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے تقریباً ایک سال ہو چکا ہے اور  یوکرین کو مغرب کی طرف سے دسیوں ارب ڈالر کی گرانٹ اور ہتھیار مل چکے ہیں۔مغرب کی جانب سے ان حمایتوں سےتنازعے میں بہتری نہیں آئی بلکہ یہ براہ راست بڑی تعداد میں یوکرینیوں کی ہلاکت کا باعث بنی. سکھاریوسکایا نے نشاندہی کی کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اپنے ذاتی مفادات کے لیے تنازعے   کو بڑھانے کی کوشش کی ہیں۔حالانگہ وہ جانتے ہیں کہ اگر وہ یوکرین کو ہتھیار فراہم نہیں کرتے تو روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ بہت جلد ختم ہونے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔
سکھاریوسکایا نے کہا کہ مغرب کی طرف سے جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی سے یوکرین 
کے عوام کی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔