امریکہ میں زہریلے کیمیکلز سے بھری ٹرینوں سے شہریوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات

2023/02/20 16:39:13
شیئر:

امریکی میڈیا "انکوائیرر"کے مطابق رواں ماہ اوہائیو میں پنسلوانیا کی سرحد کے ساتھ ایک ٹرین حادثے میں خطرناک زہریلا مواد خارج ہوا ہے۔یہ حادثہ زہریلے مواد کی ترسیل کے خطرات کے بارے میں ایک واضح یاد دہانی ہے. ٹرین کے پٹری سے اترنے کے بعد، زہریلے سیاہ دھوئیں کے بادل آسمان پر بلند ہوتے دیکھے گئے۔حادثے کے بعد خطرناک کیمیکلز بشمول وینیل کلورائڈ نامی زہریلی، بے رنگ گیس جو کینسر کی بعض اقسام کے زیادہ خطرے سے وابستہ ہے، کو "کنٹرولڈ دھماکے" سے ریلیز  کیا گیا۔مقامی رہائشیوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا گیا ، یوں  انہیں صحت کے سنگین خطرات یا یہاں تک کہ موت کے خطرے کا سامنا کرنا پڑا۔ماضی میں بھی زہریلے کیمیکلز  سے بھری ٹرین پٹری سے اتر  چکی ہے جس نے پنسلوانیا کے رہائشیوں کو خطرے میں ڈالا۔ ملک بھر میں زہریلے اور خطرناک مادوں کی ترسیل کرنے والی ٹرینوں کی کثرت عوامی حفاظت اور ماحولیات کے لئے سنگین خطرہ ہے.