موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین کا تجربہ افریقہ کے لئے بہت مددگار ثابت ہو گا، اقوام متحدہ کے سینئر عہدیدار

2023/02/20 16:30:17
شیئر:

 

افریقی لیگ کا 36 واں سربراہ اجلاس 18 سے 19 تاریخ تک ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا میں منعقد ہوا۔ اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور افریقی رسک کیپسٹی گروپ کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیمہ نے کہا کہ افریقہ اس وقت شدید موسمیاتی جھٹکوں کا سامنا کر رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی میں چین کا تجربہ افریقہ کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چین کے پاس موسمیاتی مسائل اور آفات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ ہے اور چین افریقی ممالک کو تکنیکی معاونت اور آب و ہوا سے متعلق صلاحیت سازی میں مدد فراہم کر سکتا ہے تاکہ افریقی ممالک کو اس سلسلے میں اپنی استعداد کار  کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔ ہم جیت جیت  کے نتائج کی بنیاد پر چین کےساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔