وانگ ای کی جاپانی وزیر خارجہ ہایاکی یوشیماسا سے ملاقات

2023/02/20 16:12:35
شیئر:

18 فروری کو ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور مرکزی خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران جاپانی وزیر خارجہ ہایاکی یوشیماسا  سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے نشاندہی کی کہ جاپانی فریق کے مطابق دونوں ممالک شراکت دار ہیں، ایک دوسرے کے لیے خطرہ نہیں ہیں، اور جاپان ، چین ۔جاپان تعمیری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ جاپان ان بیانات پر عمل درآمد کرے گا۔ رواں سال چین جاپان امن اور دوستی معاہدے کی 45 ویں سالگرہ ہے، اور جاپان کو تاریخی اسباق سے سیکھنا چاہیے، داخلی اور بیرونی مداخلت ترک کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ چین۔جاپان تعلقات صحیح راستے پر مستقل طور پر آگے بڑھیں۔
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری آلودہ پانی کا اخراج ، سمندری ماحول اور تمام ممالک کے عوام کی صحت سے وابستہ ہے جس سے احتیاط سے  نمٹا جائے اور ہمسایہ ممالک اور دیگر متعلقہ فریقوں  اور بین الاقوامی اداروں سے جامع مشاورت سے قبل بنااجازت سمندر میں جوہری آلودہ پانی کے اخراج سے باز رہنا چاہئے۔
ہایاکی یوشیماسا  نے کہا کہ جاپان اور چین کا تعاون دونوں  ملکوں کی ترقی اور خوشحالی  کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ جاپان چین کے ساتھ ہر سطح پر رابطے اور بات چیت کو مضبوط بنانے، معیشت اور تجارت، نوجوانوں کے تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کا خواہاں ہے۔
فریقین نے بعض بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔