امریکہ یہ ثابت کرے کہ نارڈ اسٹریم کی تباہی کے پیچھے وہ ملوث نہیں ہے، روس

2023/02/20 16:26:35
شیئر:

امریکہ میں روسی سفارت خانے نے کہا ہے کہ امریکہ کو یہ ثابت کرنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ روس کو مغربی یورپ سے ملانے والی نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں کی تباہی کے پیچھے اس کا ہاتھ نہیں ہے۔ایک بیان میں سفارت خانے نے کہا ہے کہ ماسکو گزشتہ ستمبر میں نارڈ اسٹریم 1 اور نارڈ اسٹریم 2 پائپ لائنوں کی تباہی کو "بین الاقوامی دہشت گردی کی کارروائی" سمجھتا ہےجسے ہر گز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بدھ کے روز کہا تھا کہ "یہ مکمل طور پر غلط معلومات ہیں کہ نارڈ اسٹریم کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔"