وانگ ای اور یوکرین کے وزیر خارجہ کولیبا کی ملاقات

2023/02/20 16:17:49
شیئر:

اٹھارہ فروری کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کےدوران یوکرین کے وزیر خارجہ دمیترو کولیبا سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور یوکرین اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں عوام کے درمیان دیرینہ دوستانہ تبادلے ہیں۔ ہم ایک بار پھر یوکرین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہنگامی حالات میں بیرون ملک مقیم چینیوں کے کامیاب انخلاء میں چین کی مدد کی۔ ہم یوکرین کے ون چائنا اصول پر عمل درآمد کو سراہتے ہیں۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بتدریج ترقی کرتے رہیں گے۔ یوکرین کے معاملے پر چین ہمیشہ امن اور مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور ہمیشہ اسے فروغ دینے پر زور دیتا آیا ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین یوکرائنی بحران  میں طوالت اور وسعت نہیں دیکھنا چاہتا اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانے اور امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
کولیبا نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران یوکرین اور چین نے رابطے کو برقرار رکھا ہے۔ یوکرین چین کی بین الاقوامی حیثیت اور اہم اثر و رسوخ کے ساتھ ساتھ بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے چین کے موقف کو بہت اہمیت دیتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ چین اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔