امریکہ میں تقریبا 80 فیصد ملازمین برطرفی کے اندیشے کا شکار ہیں ، امریکی میڈیا

2023/02/20 10:39:20
شیئر:

امریکی خبر رساں ادارے  کیپیٹل ہل کی19 فروری کی ایک رپورٹ کے مطابق  چونکہ  امریکہ میں بڑے پیمانے پر ملازمتوں سے برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ملک میں تقریبا 80 فیصد  ملازمین اپنی ملازمت کے تحفظ کے بارے میں فکرمند ہیں۔  بتایا گیا ہے کہ تاحال امریکہ میں 2023 میں صرف  ٹیکنالوجی کمپنیوں کے 77,000 سے زائد ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ، گھریلو قرض اور کریڈٹ کے بارے میں فیڈرل ریزرو کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق،2022 کی چوتھی سہ ماہی میں مجموعی امریکی گھریلو قرضہ 16.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ، جو پچھلے تین مہینوں کے مقابلے میں 394 بلین ڈالر  یعنی 2.4فیصد  کا اضافہ ہے۔