امریکی بالادستی کے پانچ زاویے

2023/02/21 18:53:01
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 19 فروری کو امریکہ کی کچھ جنگ مخالف شخصیات نے واشنگٹن میں ایک ریلی اور مارچ کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ امریکہ یوکرین کو فوجی امداد کی فراہمی بند کرے اور نیٹو کو تحلیل کیا جائے۔ تاہم اس کے محض ایک روز بعد ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے اچانک یوکرین کا دورہ کیا اور یوکرین کے لیے مزید پانچ سو  ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا جس میں ہتھیار اور جنگی  سازوسامان شامل ہیں۔اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے کی محرک قوت آج کا سب سے بڑا تسلط پسند ملک یعنیٰ امریکہ ہی ہے۔
  یوکرین بحران کو مزید بھڑکانا ، دنیا میں امریکی بالادستی کی ایک چھوٹی سی جھلک ہے۔ 20 تاریخ کو چین کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ "امریکی بالادستی اور غنڈہ گردی اور اس کے نقصان" میں سیاست، فوج، معیشت، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافت کے پانچ پہلووں سے امریکی طرز کی بالادستی کے پانچ چہروں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔
 ہمیشہ بالادستی کی جستجو، بالادستی برقرار رکھنا اور بالادستی کا غلط استعمال کرنا ، حقائق نے پوری طرح ثابت کیا ہے کہ امریکہ ایک نجات دہندہ کا ڈھونگ چاہے کتنا ہی کیوں نہ رچائے، وہ سو فیصد بالادستی کی منطق پر عمل کرتا ہے۔ بالادستی کی خاطر دوسرے ممالک کی سلامتی  کو چیلنج کرنا، دوسرے ممالک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا، دوسرے ممالک کی فلاح و بہبود کی قربانی دینا ، اس طرح کے خود غرض نقطہ نظر  کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے شدید تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے ، اور بالآخر امریکی بالادستی کا راستہ ختم ہوجائے گا۔