امریکی شہریوں کا اپنے قومی نیوز روم پر عدم اعتماد

2023/02/21 16:07:06
شیئر:

سی این این نے گیلپ اور نائٹ فاؤنڈیشن کے ایک سروے نتائج کے بارے میں کہا ہے کہ  صرف 26 فیصد امریکی نیوز میڈیا کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں جو گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ریکارڈ کی جانے والی کم ترین سطح ہے۔رپورٹ کے مطابق 72 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ قومی نیوز روم عوام کی خدمت کرنے کی صلاحیت تو رکھتے ہیں مگر  وہ یہ نہیں سمجھتے کہ وہ اچھی نیت رکھتے ہیں. صرف 23 فیصد نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ قومی نیوز رومز اپنے ناظرین کے بہترین مفادات کی پرواہ کرتے ہیں۔ 61 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ میڈیا منظر نامے میں معلومات کے اضافے نے مثبت اور منفی معلومات میں تمیز قدرے مشکل بنا دی ہے۔