دیکھو، ڈرائیور لیس گاڑی آ رہی ہے

2023/02/21 16:25:42
شیئر:

2022 کے آخر میں ، بیجنگ نے ایک محدود علاقے میں حفاظتی اہلکاروں کے بغیر خودکار ڈرائیونگ کا تجارتی آپریشن اور ٹیسٹنگ کا آغاز کیا۔یوں مصنوعی ذہانت سے آراستہ "ڈرائیوروں" کے ذریعے چلنے والی ڈرائیور لیس گاڑیاں سڑکوں پر نظر آنے لگیں۔

بیجنگ، چونگ چھنگ اور ووہان میں متعلقہ آپریشنل ٹیسٹ جاری ہے۔ اس کے علاوہ ، شنگھائی ، گوانگ چو اور شین زین سمیت چین کے 10 سے زیادہ شہروں نے ایسی کمرشل آٹو ڈرائیونگ ٹریول سروسز کا آغاز کیا ہے۔ شہری ایسی گاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کے لئے موبائل ایپس کا استعمال کرسکتے ہیں۔