چینی اور یونانی تہذیبوں کے میوچل لرننگ سینٹر کا افتتاح

2023/02/21 18:58:39
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 20 فروری کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں چینی اور یونانی تہذیبوں کے میوچل لرننگ سینٹر  کے قیام کی تقریب منعقد ہوئی۔چینی  نائب وزیر اعظم محترمہ  سون چھون لان نے صدر شی جن پھنگ کا مرکز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کو بھیجا گیا جوابی خط پڑھ کر سنایا اور تقریر کی۔ تقریب میں یونان کے نائب وزیر اعظم پیکرامینوس نے بھی شرکت کی۔
محترمہ  سون چھون لان نے نشاندہی کی کہ صدر شی جن پھنگ کے جوابی خط نے اس  مرکز کے قیام کی نمایاں اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور ایک بار پھر اس بات کی وکالت کی کہ تمام تہذیبیں تبادلے اور باہمی سیکھنے کو مضبوط بنائیں، تمام تہذیبوں کے جوہر کا عمدہ استعمال کریں، اور انسانی تہذیب کو درپیش نمایاں  مسائل کو حل کریں، جس سے یقیناً مختلف  تہذیبوں کی ہم آہنگی کو آگے بڑھانے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو فروغ ملے گا۔