چینی وزیر خارجہ کی اپنے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت

2023/02/21 15:28:53
شیئر:

بیس تاریخ کو چینی وزیر خارجہ چھین کانگ نے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
اس موقع پر چھین کانگ نے کہا کہ چین اور برطانیہ دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہیں اور دنیا کی اہم طاقتیں ہیں ،فریقین کے خوشگوار تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے مفادات کے مطابق ہیں بلکہ عالمی امن اور ترقی میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔ چین برطانیہ کے لیے کوئی چیلنج اور خطرہ نہیں ہے۔ امید ہے کہ برطانیہ چین کی ترقی کو معروضی اور منطقی طور پر دیکھے گا، چین کےساتھ باہمی اعتماد میں اضافہ کرے گا، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرے گا، ایک دوسرے کے بارے میں صحیح تفہیم پر قائم کرے گا، تعاون کو مضبوط کرے گا اور دوطرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دے گا۔
جیمز کلیورلی نے کہا کہ چین نے گزشتہ چند دہائیوں میں بڑی ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کروڑوں افراد کو غربت سے نکالتے ہوئے عالمی معیشت کی ایک اہم قوت بن چکا ہے۔ برطانیہ چین کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں اور اسٹریٹجک مواصلات کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے اور موسمیاتی تبدیلی اور غذائی تحفظ جیسے عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا خواہاں ہے۔
فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔