امریکہ نے یورپ کو باندھنے کے لیے "نارڈ اسٹریم" کو تباہ کر دیا، تجزیہ کار

2023/02/21 10:53:12
شیئر:

حال ہی میں، امریکی سیاسی تجزیہ کار ڈینئل پیٹرک ویلچ نے ایران کے انگریزی نیوز ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ "نارڈ اسٹریم" گیس پائپ لائن پر حملہ "ماحولیاتی دہشت گردی کی سنگین ترین کاروائیوں میں سے ایک ہے۔" امریکہ کا "نارڈ اسٹریم" قدرتی گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کا مقصد یہ  ہے کہ جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کو مجبورکیا جائے کہ وہ امریکہ کے ساتھ روابط مضبوط کریں اور روس مخالف کیمپ میں رہیں۔
ویلچ نے انٹرویو  میں کہا کہ "نارڈ  اسٹریم" قدرتی گیس پائپ لائن میں دھماکے کے فوراً بعد امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک نے بغیر ثبوت کے روس پر اس کا الزام لگایا تھا۔تاہم  کچھ تفصیلات بتدریج منظر عام پر آنے کے بعد مغربی ممالک  اجتماعی طور پر خاموش  ہو گئے ۔
ویلچ نے کہا کہ امریکہ کے پاس "نارڈ  اسٹریم" قدرتی گیس پائپ لائن پر حملہ کرنے کے محرکات اور وجوہات ہیں، اس کا مقصد اپنے یورپی اتحادی جرمنی پر قابو پانا ہے اورجرمنی اور دیگر یورپی ممالک کو روس مخالف کیمپ میں رہنے پر مجبور کرنا ہے۔