چین ہمیشہ امن کے ساتھ کھڑا رہا ہے،چینی وزارت خارجہ

2023/02/21 17:29:51
شیئر:

21 فروری کو  چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ یوکرین سے متعلق پوچھا گیا۔ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ گزشتہ ایک  سال سے  یوکرین بحران کے حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ تنازع اور جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے اور مذاکرات ہی اس کا حل ہیں۔ تمام فریقین بالخصوص بڑے ممالک کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے، قیام امن اور مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا چاہیے اور سیاسی تصفیے کے لیے زیادہ سے زیادہ سازگار کردار ادا کرنا چاہیے، بجائے اس کے کہ آگ کو ہوا دیتے ہوئے جنگ سے فائدہ اٹھا کر  منافع کمایا جائے۔ چین ہمیشہ امن اور انصاف کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہم امن اور مذاکرات کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔