روس نے نیو سٹارٹ معاہدے میں اپنی شمولیت عارضی طور پر معطل کر دی: پیوٹن

2023/02/21 19:41:00
شیئر:

اکیس تاریخ کو روسی صدر ولادیمیر  پیوٹن نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں اعلان کیا کہ روس نے نئے اسٹریٹجک اسلحے میں کمی کے معاہدے میں اپنی شرکت عارضی طور پر معطل کردی ہے۔
پیوٹن نے کہا کہ اگر امریکہ نے جوہری تجربہ کیا تو اس کے بدلے میں روس بھی جوہری تجربہ کرے گا۔ روس جوہری تجربے میں پہل نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ اگست 2022 میں روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ روس نے سفارتی ذرائع سے امریکہ کو مذکورہ معاہدے کے تحت ایٹمی تنصیبات  کی نگرانی کے میکانزم سے عارضی طور پر دستبردارہونے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔