اوہائیو ٹرین حادثے کے بعد شہری شدید خوفزدہ

2023/02/21 16:10:46
شیئر:

بی بی سی کے مطابق اوہائیو ٹرین حادثے کے بعد نزدیکی علاقے کے شہری زہریلے دھوئیں سے خوفزدہ ہیں۔مقامی شہریوں نے اس صورتحال کوڈرامائی اور ہنگامہ خیز قرار دیا ہے۔شہریوں نے کہا کہ دھماکوں کا ایک سلسلہ جاری تھا اور اس کی بدبو بھیانک ہوتی جا رہی تھی۔یہ ایک کیمیائی بو تھی جس سے انہیں اپنی آنکھوں میں جلن محسوس ہوئی.حادثے کے بعد آگ بھی بھڑک اٹھی، جس سے وہاں رہنے والے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعد میں مردہ مچھلیوں اور پالتو جانوروں کی بیماری کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جبکہ رہائشیوں نے سر درد، آنکھوں میں جلن اور گلے میں خراش کی شکایت کی۔گورنر مائیک ڈی وائن نے کہا کہ اگرچہ شہر میں ہوا کا معیار محفوظ ہے ، لیکن زہریلے اخراج کے مقام کے قریب رہنے والوں کو احتیاط برتنی چاہئے۔ سوشل میڈیا صارفین تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مزید جوابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔