یوکرین کے بحران کی ذمہ داری مکمل طور پر مغرب پر عائد ہوتی ہے، پیوٹن

2023/02/22 09:57:43
شیئر:

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے 21 تاریخ کو ماسکو کے وقت کے مطابق تقریباً بارہ بجے  روسی فیڈریشن اسمبلی سے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کیا،  انہوں نے کہا کہ یوکرین کے بحران کی ذمہ داری پوری طرح مغرب پر عائد ہوتی ہے۔
پیوٹن نے کہا کہ 2001 سے اب تک دنیا بھر میں امریکہ کی طرف سے بھڑکائی گئی جنگوں اور تنازعات کی وجہ سے تقریباً  نو  لاکھ اموات ہوئیں اور 38 ملین سے زائد لوگ پناہ گزین ہو گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ دنیا میں کوئی بھی ایسا ملک نہیں ہے جو  امریکہ کی طرح پوری دنیا میں اپنے فوجی اڈےتعینات کرتا ہے اور عالمی تزویراتی توازن کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کو ہتھیار اور سازوسامان فراہم کرنے پر بات چیت خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے قبل جاری تھی، مغرب یوکرین کو فوجی مدد فراہم کرنے کے لیے پہلے ہی 150 بلین امریکی ڈالر خرچ کر چکا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ پیوٹن نے اس پر زور دیا کہ مغرب کھلے عام روس کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتا ہے۔مغرب اس مقامی تنازعے کو عالمی تصادم میں بدلنے کا ارادہ رکھتا ہے اور روس اس کے مطابق جواب دے گا۔