بین الاقوامی برادری یوکرین بحران میں نیٹو کے کردار سے بخوبی آگاہ ہے،چینی وزارت خارجہ

2023/02/22 17:05:55
شیئر:

22 فروری کو وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں پوچھا گیا کہ  نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے  تشویش ظاہر کی ہے کہ چین روس کو ہتھیار فراہم کر سکتا ہے۔ چین کا اس بارے میں کیا تبصرہ ہے؟
ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر چین ہمیشہ امن کے ساتھ کھڑا رہا ہے، معروضی اور منصفانہ موقف پر کاربند رہا ہے ،فعال طور پر امن کا خواہاں ہے اور  چین نے بات چیت کو فروغ دیا ہے۔ امریکہ اور نیٹو کے دیگر ممالک یوکرین بحران میں ہتھیاروں کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں، لیکن اب وہ من گھڑت باتیں پھیلا رہے ہیں کہ چین روس کو ہتھیار فراہم کر سکتا ہے۔ یوکرین بحران کے آغاز میں بھی اسی قسم کے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے تھے۔ ایک جانب نیٹو ایک علاقائی دفاعی اتحاد ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن دوسری جانب وہ متعلقہ فریقوں کے سلامتی خدشات کو نظر انداز کرتا ہے ،تنازعات کو ہوا دیتا ہے اور کشیدگی پیدا کرتا ہے۔ بین الاقوامی برادری واضح طور پر دیکھ سکتی ہے کہ یوکرین بحران میں نیٹو نے کیا کردار ادا کیا ہے۔ ہم نیٹو پر زور دیتے ہیں کہ وہ یوکرین کے معاملے پر چین پر الزام تراشی  بند کرے اور یورپی خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لئے صحیح معنوں میں عمل کرے۔