ترکیہ میں حالیہ زلزلے سے 15 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

2023/02/22 10:21:48
شیئر:


   اکیس فروری کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے نمائندےکے مطابق حالیہ زلزلے سے ترکیہ میں 15 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور تقریباً پانچ لاکھ مکانات تباہ ہوئے۔
یو این ڈی پی  کی ترکی کی نمائندہ لوئیسا ونٹن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ترک حکومت نے زلزلے سے متاثرہ تقریباً 70 فیصد عمارتوں کا معائنہ کیا ہے۔ ان میں سے 118,000 عمارتوں میں 412,000 گھر منہدم ہو چکے ہیں یا انہیں مکمل مسمار کر کے دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کی 6 تاریخ کو شام کی سرحد کے قریب جنوبی ترکیہ میں شدید زلزلہ آیا تھا۔ 20 تاریخ کو ترک حکام کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، زلزلے سے ترکیہ کے علاقے میں کم از کم 41,156 ہلاکتیں ہوئیں۔