سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا تیسرا اجتماعی مطالعہ

2023/02/22 15:54:13
شیئر:

21 فروری کو سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے بنیادی سائنسی  تحقیق کو مضبوط بنانے سے متعلق تیسرے اجتماعی مطالعے کا انعقاد کیا۔
اس مطالعے کی صدارت کرتے ہوئے سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اعلی سطحی سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری لازمی ہے۔لہذا ،  بنیادی سائنسی  تحقیق کو مضبوط بنانا چاہیے،جو سائنس اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے  طاقتور ملک  کی تعمیر کا واحد راستہ ہے۔ بنیادی تحقیق کو مضبوط بنانے کے لئے متعلقہ  پالیسی سازی کی مضبوطی لازم ہے۔
بیجنگ  یونیورسٹی کے پرنسپل اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے اکیڈمیشن پروفیسر گونگ چی ہوانگ نے اس حوالے سے متعلقہ امور کی وضاحت کی اور تجاویز پیش کیں۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ممبران نے متعلقہ امور پر  تبادلہ خیال کیا۔