امریکہ میں ٹیکس اور دیگر وفاقی پالیسیاں نسلی مساوات کو متاثر کر رہی ہیں

2023/02/22 16:58:51
شیئر:

سی این این کے مطابق ٹیکس پالیسی سینٹر کی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ سیاہ فام جوڑوں کو سفید فام جوڑوں کے مقابلے میں شادی سے وابستہ زیادہ ٹیکس اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیکس کوڈ سیاہ فام گھرانوں اور سفید فام گھرانوں کے درمیان معاشی عدم مساوات کا سبب ہو سکتا ہے۔دوسری جانب یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ  سیاہ فاموں اور سفید فاموں کے معاشی حقائق اوسطاً مختلف ہیں۔یہ تحقیق ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی محکمہ خزانہ نے ٹیکس اعداد و شمار اور نسلی گروہوں سے متعلق تفصیلات جاری کی ہیں ۔ یہ کوشش صدر جو بائیڈن کے ایک ایگزیکٹو آرڈر کی روشنی میں کی گئی ہے جس میں سرکاری ایجنسیوں کو نسلی مساوات میں بہتری کی ہدایت کی گئی تھی۔