شی جن پھنگ کا برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں شدید بارشوں کے باعث نقصانات پر اظہار افسوس

2023/02/22 19:32:28
شیئر:

22 فروری کو ، صدر شی جن پھنگ نے برازیل کے صدر لوئیز لولا کے نام ایک پیغام میں برازیل میں شدید  طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی اور بھاری جانی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ 
شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں شدید  طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بارے میں جان کر صدمہ ہوا ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔انہوں نے متاثرین کے ساتھ گہری ہمدردی اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔