یونانی عوام کا امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے دورے کے خلاف مظاہرہ

2023/02/22 10:00:38
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق21 فروری کو یونانی عوام نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے دورہ یونان کے خلاف مظاہرہ کیا۔  20  تاریخ کی شام امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن یونان کے شہر ایتھنز پہنچے۔  اکیس تاریخ کی شام سات بجے سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد  ایتھنز  شہر  کے وسط میں موجود امریکی سفارت خانے کے باہر جمع ہو گئی اور امریکی وزیر خارجہ کے دورہ یونان کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے سامنے ' گو  امریکہ ، گو  نیٹو ' کے نعرے لگائے، انھوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرلکھا تھا 'امریکہ اور نیٹو کی جانب سے شامی عوام کو پہنچنے والے نقصان کو بند کرو، یونان کو امریکہ کے خطرناک منصوبوں سے دستبردار ہونا چاہیے، یونان میں غیر ملکی فوجی اڈے بند کرو' ۔مظاہرین نے علاقائی تناؤ کو بڑھانے والے امریکہ اور نیٹو کے متعدد اقدامات کی مذمت کی، امریکہ کے طویل مدتی دائرہ اختیار پر عدم اطمنان کا اظہار کیا،  روس-یوکرین تنازعے کو جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا، اور یونانی حکومت سے اس میں شامل نہ ہونے کا مطالبہ کیا۔