ایک محفوظ دنیا کے لیے چین کا پیش کردہ قابلِ عمل حل ، سی ایم جی کا تبصرہ

2023/02/22 09:51:58
شیئر:

21 تاریخ کو  چین نے "گلوبل سکیورٹی انیشیٹو  کانسیپٹ پیپر" جاری کیا ، اور انیشیٹو کے نفاذ کے لیے تعاون کے بیس اہم نکات پر مبنی  تجویز کرتے ہوئے ایک تفصیلی "روڈ میپ " کی منصوبہ بندی کی ہے ۔
یاد رہے کہ اپریل 2022 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے گلوبل سکیورٹی انیشیٹو کی تجویز پیش کی، جس میں تصادم کے بجائے مذاکرات، اتحاد کے بجائے شراکت داری اور  زیرو  سم کے بجائے  جیت جیت تعاون کے بہتر راستے کی وکالت کی گئی، جو انسانی سلامتی کو درپیش مشکلات سے نمٹنے  کے لئے ایک نئی سمت اور نئے خیالات فراہم کرتا ہے۔ اب تک  اس انیشیٹو  کو 80 سے زائد  ممالک  اور علاقائی تنظیموں کی جانب سے حمایت حاصل ہو چکی ہے۔
 مذکورہ انیشیٹو کے  بنیادی  مواد میں  "مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی پائیدار سلامتی کے تصور پر عمل کرنا"، "تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام برقرار رکھنا"، "اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری"، "تمام ممالک کے جائز سلامتی خدشات کو اہمیت دینا" ، "بات چیت اور مشاورت کے ذریعے ممالک کے مابین اختلافات اور تنازعات کو حل کرنا"، اور "روایتی اور غیر روایتی شعبوں میں سلامتی کا تحفظ کرنا " سمیت چھ پہلو شامل ہیں۔ 
چین گلوبل سکیورٹی انیشیٹو میں تمام فریقوں کی شرکت اور اس کے وژن اور اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دنیا میں مزید امن و سکون لایا جا سکے۔