امریکی حکومت کا کیمیائی اخراج سے نمٹنے کا طریقہ کار غیر شفاف ہے ، امریکی ماہر

2023/02/22 09:55:12
شیئر:


امریکی ریاست اوہائیو  میں ٹرین کے پٹری سے اترنے کے باعث زہریلے کیمیائی اخراج سے امریکی عوام میں مسلسل تشویش پائی جا رہی  ہے، اور امریکہ کی  مقامی اور وفاقی حکومت کے متعلقہ  محکموں کی جانب سے اس واقعے سے نمٹنے کے طریقہ کار نے بھی بڑے پیمانے پر تنازعہ اور خدشات پیدا کیے ہیں۔
   بیس تاریخ کو  پرڈیو یونیورسٹی کے  ماحولیاتی انجینئرنگ کے پروفیسر اینڈریو ویلن نے  چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اس واقعے پر امریکہ  کی  مختلف سطحوں   کی  حکومتوں کے ردعمل میں بڑے مسائل موجود  ہیں، جن میں سب سے بڑا  مسئلہ کیمیائی اخراج کی مناسبت سے حکومت کا شفاف معلومات  فراہم نہ کرنا ہے ۔حکومت نے اپنے پاس موجود اعدادوشمار لوگوں کو صاف طور پر نہیں بتائے ، انھوں نے لوگوں کو آلودگی سے بھرے علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیسے کیا ، اور  کس طرح اس بات کا تعین کیا  کہ پانی محفوظ ہے یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیک ہونے والے کیمیکلز کے جلنے سے یہ کیمیکل، نقصان دہ مادوں میں تبدیل ہوجاتا ہے ، جس سے زندگی اور صحت کی حفاظت کو براہ راست خطرہ لاحق ہوتا ہے۔