شی جن پھنگ کی اندرونی منگولیا میں کان حادثے کے بعد امدادی سرگرمیوں سے متعلق اہم ہدایات

2023/02/22 19:34:56
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ نے اندرونی منگولیا کے الکسا لیفٹ بینر میں ایک کان حادثے کے بعد امدادی سرگرمیوں سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے ، زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور  معاشرے میں مجموعی استحکام کے لیے خلوص نیت سے کام کیا جائے۔