چھانگ آن

2023/02/22 16:16:00
شیئر:

چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایک مرتبہ کہا تھا  کہ "اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ایک ہزار سال پہلے کا چین کیسا تھا تو شی آن کا دورہ  کریں۔"یہ شہر ہزاروں سالہ چینی ورثے اور تاریخ کا گھر ہے۔ قدیم زمانے میں شی آن کو  چھانگ آن کہا جاتا تھا ، جس کا مطلب ہے "طویل مدتی امن اور استحکام"۔ کائی یوان دور  حکومت (713 تا 741) کے دوران ، تھانگ خاندان (618 تا 907) کے گورنروں نے قومی طاقت  کو  انتہائی عروج تک پہنچانے کے لئے بہت کوششیں کیں۔جب یہ محل آج کے شی آن کی قدیم  "سٹی وال" سے ملا تو دیوار پر عظیم دور کی چمک دمک اور 13 قدیم دارالحکومتوں کی شان  و شوکت لکھی ہوئی تھی جو چین کی جاوداں تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔