امریکی تخریب کاری کے طویل مدتی اثرات یورپ کے لیے "خوفناک" ہوں گے ، سیمور ہرش

2023/02/23 18:32:06
شیئر:

فرسٹ پوسٹ میڈیا کے مطابق پلٹزر ایوارڈ یافتہ تحقیقاتی صحافی سیمور ہرش نے نارڈ اسٹریم بم دھماکے میں امریکہ کے ملوث ہونے سے متعلق کہا کہ یہ واشنگٹن کی جانب سے کئی سالوں میں کیا گیا "بدترین" عمل ہے۔چند روز قبل ہرش نے خبر دی تھی کہ امریکہ نے یہ بم بحیرہ بالٹک کے نیچے نارڈ اسٹریم پائپ لائن پر نصب کیے تھے جو روسی گیس کو جرمنی لے کر جاتی تھی۔اگست میں چند ماہ بعد متعدد دھماکوں میں نارڈ اسٹریم پائپ لائن پھٹ گئی تھی۔ڈیموکریسی ناؤ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ تخریب کاری کے طویل مدتی اثرات یورپ کے لیے "خوفناک" ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ روس کو تنہا کرنا چاہتا تھا تاکہ اسے یورپی یونین کو تیل اور گیس فروخت کرنے سے روکا جا سکے۔