امریکہ کا کئی دہائیوں سے "جاسوس غبارے" کا استعمال

2023/02/23 18:33:47
شیئر:

فاکس ایٹ میڈیا کے مطابق امریکی فضائی حدود میں حال ہی میں ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو گرائے جانے کے واقعے نے  ملک میں بہت سے لوگوں کو تجسس اور تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کہ اوپر سے ہمیں کون دیکھ رہا ہے۔تاہم ، اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ امریکہ کئی دہائیوں سے "جاسوس غبارے" کا استعمال کر رہا ہے۔جوزف ہوبر جونیئر  بھی اُسی ٹیم کا ایک حصہ تھے حس نے ہلکے "جاسوس" جہاز تیار کیے تاکہ انہیں امریکہ کی سرحدوں پر منشیات کے اسمگلروں کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کیے جا سکے۔ہوبر کے مطابق، اس جہاز میں ایک بہت بڑا ریڈار موجود ہوتا تھا اور اس کا مقصد دس ہزار سے پندرہ ہزار فٹ کے درمیان پرواز کرنا اور سمندر سے 150 میل دور تک نگاہ رکھنا تھا۔ہوبر کے مطابق ان غباروں کو یو-2 جیسے "جاسوس طیاروں" پر نمایاں برتری حاصل تھی کیونکہ وہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے اور ایک ہی جگہ پر کھڑے رہ سکتے تھے ، ساتھ ساتھ زمینی عملے اور مواد کی لاگت بھی کم تھی۔