امریکہ میں امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کے حوالے حقائق پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی

2023/02/23 18:40:41
شیئر:

23 تاریخ کو "امریکہ میں امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کے بارے میں سچائی" کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی گئی۔ اس رپورٹ میں امریکہ میں امیر اور غریب کے درمیان فرق کی موجودہ صورتحال، اس مسئلے کی سیاسی اور سماجی وجوہات اور حقائق اور اس  سے پیدا ہونے والے اثرات کا انکشاف کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے بلکہ امیر اور غریب کے درمیان سب سے زیادہ سنگین فرق رکھنے والا مغربی ملک بھی ہے ۔ امریکہ میں امیر اور غریب کے درمیان فرق کئی عوامل کی وجہ سے ہے جن میں سرمائے کی اجارہ داری، انتخابی سیاست، حکومتی پالیسیاں، ٹریڈ یونین کی طاقت کا کمزور ہونا، نسلی امتیاز وغیرہ شامل ہیں۔ امیر اور غریب کے درمیان فرق کی شدت نے امریکی معاشرے پر سنگین منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ بڑھتا ہوا نسلی تناؤ،بے گھر افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد، شہری فسادات اور سنگین پرتشدد جرائم امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق سے قریبی وابستہ ہیں۔
رپورٹ کے خلاصے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ نمبر ون سرمایہ دار ملک کی حیثیت سے امریکہ کا "پرکشش پردہ" امیر اور غریب کے درمیان فرق کی تلخ حقیقت کو چھپا نہیں سکتا۔ امریکہ میں امیر اور غریب کے درمیان فرق ایک مستقل سماجی مرض اور امریکی جمہوریت اور انسانی حقوق پر ایک سنگین داغ بن چکا ہے۔ امریکہ کو اپنے ملک میں امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کی تلخ حقیقت کا سامنا کرنا چاہئے، نچلی سطح پر لوگوں کی آواز وں کو سننا چاہئے، اور اس مسئلے کا سامنا کرنا چاہئے اور اسے حل کرنا چاہئے۔