چین بنیادی تحقیق کے میدان میں نئے اقدامات کے لئے پر عزم

2023/02/23 11:28:34
شیئر:

21 فروری کو ، سی پی سی  مرکزی  کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ارکان نے "بنیادی تحقیق کو مضبوط بنانے" کے خصوصی موضوع  پر ایک گروپ مطالعہ کیا۔ صدر مملکت شی جن پھنگ  نے اس موقع پر  ایک اہم خطاب کیا ۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی مسابقت سے نمٹنے اور اعلی سطح کی خود انحصاری کے لئے، بنیادی تحقیق کو مضبوط بنانا  ایک کلیدی امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے نئے ترقیاتی ڈھانچے  میں ، خود انحصاری  پر مبنی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو اولین ترجیح دی جانی چاہیئے  ، اور اس میں  بنیادی تحقیق ایک انتہائی اہم حصہ ہے ۔ 

چین بنیادی تحقیق کے لئے ادارہ جاتی گارنٹی،سرمایہ کاری اور  با صلاحیت  افراد  کی تربیت کو مضبوط بنائے گا۔  صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ مشترکہ ترقیاتی مشکلات کو حل کرنے کے لئے انسانیت  کو بین الاقوامی تعاون اور کھلے اشتراک کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ چین ایک بین الاقوامی بنیادی تحقیقی تعاون کا پلیٹ فارم تشکیل دے گا، ایک عالمی سائنسی تحقیقی فنڈ قائم کرے گا،  سائنس اور ٹیکنالوجی کے قومی منصوبے قائم کرے گا، اور موسمیاتی تبدیلی، توانائی کی سلامتی، حیاتیاتی تحفظ اور  آوٹر سپیس کے استعمال جیسے عالمی مسائل پر ، چین اور دیگر ممالک کی مشترکہ سائنسی تحقیق کو وسعت دے گا.