امریکی صحافی سیمور ہرش کی تحقیقاتی رپورٹ انتہائی معتبر ہے،معروف امریکی سکالرز

2023/02/23 11:21:37
شیئر:

سینئر امریکی تحقیقاتی رپورٹر سیمور ہرش نے کہا کہ "نارڈ اسٹریم" قدرتی گیس پائپ لائن کے دھماکے کی منصوبہ بندی امریکی حکومت نے کی تھی، لیکن مغربی مین اسٹریم میڈیا نے کئی دنوں تک اس کا ذکربھی نہیں کیا۔ معروف امریکی اسکالر اور کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری سیکسن نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ  ایک انٹرویو میں کہا کہ نام نہاد  مین اسٹریم مغربی میڈیا ، جیسے کہ نیویارک ٹائمز نے سیمور ہرش کے ان انکشافات کو کبھی رپورٹ نہیں کیا، جو کہ واقعی شرمناک ہے۔

انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہرش کے انکشافات بہت معتبر ہیں۔اگرچہ امریکی حکومت اسے تسلیم کرنے سے انکاری ہے ، لیکن وہ اس کی تردید کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکتی۔ اس گیس پائپ لائن کو تباہ کرنا  انتہائی مشکل تھا، کیونکہ یہ پائپ لائن سطح سمندر سے تقریباً 90 میٹر نیچے  ہے ۔اس کے مضبوط  اسٹیل کے پائپ انتہائی مضبوط کنکریٹ میں لپٹے ہوئے تھے۔ لہٰذا،  بہت کم  ممالک یہ حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور ظاہر ہے کہ امریکہ ان میں سے ایک ہے۔ مزید یہ کہ امریکی سیاست دان  "نارڈ  اسٹریم" منصوبے سے مخاصمت کرتے آئے ہیں، وہ ہر دن اس  منصوبے پر تنقید کرتے ہیں۔