چین اور روس کے تعلقات ٹھوس اور مستحکم ہیں،چینی وزارت خارجہ

2023/02/23 17:01:43
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے 23 تاریخ کو ایک یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سینٹرل فارن افیئرز کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے حال ہی میں روس کا دورہ کیا اور  روسی صدر پیوٹن سے   ملاقات کی۔ساتھ  ساتھ وانگ ای نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بھی ملاقات کی اور روسی وفاقی سلامتی کونسل کے سیکرٹری پیٹروشیف کے ساتھ چین روس اسٹریٹجک سیکیورٹی مشاورتی میکانزم کے سربراہ اجلاس میں شرکت  کی۔
  وانگ وین بن نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال پیچیدہ اور سنگین ہے، لیکن چین اور روس کے تعلقات بین الاقوامی صورتحال کی آزمائش پر پورا اترے ہیں اور ٹھوس اور مستحکم ہیں۔ چین روس جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ  نے کبھی بھی کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہی کسی تیسرے فریق کی مداخلت اور دھونس کو تسلیم کیا ہے۔