چین میں انسداد وبا کی موجودہ صورتحال میں بہتری کا رجحان جاری ہے،نیشنل ہیلتھ کمیشن

2023/02/23 16:56:19
شیئر:

23 فروری کو چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فنگ نےایک پریس کانفرنس میں  کہا کہ حال ہی میں، ملک کے مختلف مقامات پر وقتاً فوقتاً وبا کے کچھ کیسز سامنے آئے ہیں،لیکن انسداد وبا  کی مجموعی صورتحال بہتر ہوئی ہے، اور یہ آہستہ آہستہ "معمول کی روک تھام اور کنٹرول کے مرحلے" میں داخل ہو چکی ہے.
گزشتہ تین سالوں کے دوران نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ہمیشہ صورتحال کے مطابق روک تھام اور کنٹرول کی پالیسیوں اور اقدامات کی بہتری اور ایڈجسٹمنٹ پر عمل کیا ہے، وبا کی روک تھام اور کنٹرول اور معاشی و سماجی ترقی کو موثر طریقے سے مربوط کیا ہے، بلند شرح اموات والے وائرس تغیرات کو وسیع پیمانے پر پھیلنے سے کامیابی سے روکا ہے، لوگوں کی زندگی اور صحت کا مؤثر طریقے سے تحفظ کیا ہے، اور چین میں  انسداد وبا کی جنگ میں ایک بڑی اور فیصلہ کن فتح حاصل کی گئی ہے.