شی جن پھنگ کی لی فینگ کے اقدار سے سیکھنے کی ہدایت

2023/02/23 16:58:08
شیئر:

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت  اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں ایک اہم ہدایت جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال ماؤ زے تنگ اور پرانی نسل کے دیگر رہنماوں  کی جانب سے کامریڈ لی فینگ کی اخلاقی قدروں سے سیکھنے کی رہنما ہدایات کے اجرا کی 60 ویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ 60 سالوں میں لی فینگ سے سیکھنے کی سرگرمیاں ملک بھر میں نمایاں طور پر منعقد کی گئی ہیں، لی فینگ کے کارناموں کی جڑیں لوگوں کے دلوں میں گہری ہیں، اور لی فینگ روح چینی عوام کے دلوں میں رچ بس چکی ہے۔ حقائق ثابت کرتے ہیں کہ وقت چاہے کتنا ہی کیوں نہ بدل جائے لی فینگ کا جذبہ کبھی بھی ماند  نہیں پڑےگا۔
23 فروری کو بیجنگ میں "لی فینگ روح کی نسل در نسل منتقلی "کے موضوع پر  ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔