روس نے " نیو اسٹریٹجک آرمز ریڈکشن ٹریٹی"پر عمل درآمد معطل کردیا، معاہدے کی قسمت کا انحصار امریکہ پر ہے، روسی نائب وزیر خارجہ

2023/02/23 11:12:27
شیئر:

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے 21 تاریخ کو اپنے اسٹیٹ آف دی نیشن خطاب میں اعلان کیا کہ روس " نیو اسٹریٹجک آرمز ریڈکشن ٹریٹی"پر عمل درآمد معطل کر دے گا۔ مقامی وقت کے مطابق 22 تاریخ کو روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا اور ایوان زیریں نےاس معائدے پر عمل درآمد کو معطل کرنے کے قانونی مسودے کو منظور کیا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے اسی دن کہا کہ روس نے ایک مشکل فیصلہ کیا ہے اور اس معائدے کامستقبل مکمل طور پر امریکہ کے فیصلوں اور اقدامات پر منحصر ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے کہا کہ امریکہ ہمیں اشتعال دلانا جاری رکھے ہوئے ہے، اور یہ کوئی راز کی بات نہیں کہ اس کا مقصد روس کو اسٹریٹجک شکست سے دوچار کرنا ہے۔ ایسے حالات میں اسلحے کے کنٹرول کے اس نازک شعبے میں امریکہ کے ساتھ تعاون کرنا ناممکن ہے۔ ریابکوف نے کہا کہ روس کی جانب سے " نیو اسٹریٹجک آرمز ریڈکشن ٹریٹی" پر عمل درآمد کی معطلی متعلقہ فریقوں کو جوہری جنگ کے قریب نہیں لائے گی اور اس سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر روس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔