بلغراد بین الاقوامی سیاحتی میلے کا افتتاح ، چین کی اعزازی مہمان کے طور پر شرکت

2023/02/23 11:09:19
شیئر:

22 فروری کو ، 44 ویں بلغراد انٹرنیشنل ٹورازم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں منعقد ہوئی اور چین نے اس سال کی سیاحتی ایکسپو  کے اعزازی مہمان کی حیثیت سے اس میں شرکت کی ۔
سربیا کے صدر  الیگزنڈر ووچچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سربیا کا دورہ کرنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، خاص طور پر چینی سیاح، جو  ان کے قریبی دوست ہیں، سربیا ان کو خصوصی طور پر خوش آمدید کہتا ہے. انہوں نے کہا کہ اس نمائش کے مہمان ملک کی حیثیت سے چین کے  20 سے زائد کاروباری ادارے شرکت کر رہے ہیں جو سربیا کے لیے ایک خاص اعزاز ہے۔
سربیا میں چین کے سفیر چھن بو نے  سی ایم جی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ نمائش میں ہماری شرکت نے  دنیا کے تمام فریقوں کے لئے چین کی سیاحتی صنعت کی بھرپور بحالی کا مضبوط رجحان ظاہر  کیا  ہے، اور چین  سربیا اور وسطی و مشرقی یورپی ممالک کے ساتھ سیاحتی  تعاون کے لیے تیار ہے ۔  
یاد رہے کہ 1978 ء میں شروع ہونے والا بلغراد بین الاقوامی سیاحتی  ایکسپو  ، جنوب مشرقی یورپ کا سب سے بڑا بین الاقوامی سیاحتی میلہ ہے۔