وانگ ای کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات

2023/02/23 15:39:42
شیئر:

22 فروری کو ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور مرکزی خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ گہری بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر چین اور روس نے کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کی عمومی سمت پر عمل کیا ہے، حقیقی کثیر الجہتی کی وکالت کی ہے، کسی بھی قسم کی یکطرفہ پسندی اور غنڈہ گردی کے طرز عمل کی مخالفت کی ہے، اپنے ملک کے اقتدار اعلیٰ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کیا ہے، فعال طور پر اپنے  قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ تلاش کی ہے ۔ اس سے قطع نظر کہ بین الاقوامی صورتحال چاہے کتنی ہی تبدیل کیوں نہ ہو  ، چین روس کے ساتھ بڑے ممالک کے مابین ایک نئی قسم کے  تعلقات کے اچھے ترقیاتی رجحان کو برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے اور نئے دور میں روس اور چین کے درمیان کوآرڈینیشن کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا استحکام اور فروغ جاری رکھے گا۔
دونوں فریقوں نے یوکرین کے مسئلے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔