خشک سالی سے لڑنے والے زرعی ماہر زائی شو سی

2023/02/23 15:29:38
شیئر:

چین کی قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس  (سی پی پی سی سی)  کے مندوب زائی شو سی شمال مغربی چین میں گانسو زرعی یونیورسٹی کے کالج آف ایگریکلچر  سے وابستہ ماہر زراعت ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ شمال مغربی چین کے سرد اور خشک علاقوں میں اناج کی پیداوار بڑھانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کے مندوب منتخب ہونے پر  زائی شو سی نے کہا کہ ریاستی امور میں شرکت اور مشاورت کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ حقائق مد نظر رکھے جائیں اور وقت کے خدشات کا جواب دیا جائے۔ زائی شو سی نے کہا کہ وہ  ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لائیں گے ،مکمل تحقیقات  کی بنیاد پر متعلقہ امور پر  تجاویز دیں گے، اور زراعت اور دیہی علاقوں کی جدت کاری اور دیہی احیا کے لئے  زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالیں گے۔