عوام کی بہتر زندگی کے لئے جدوجہد کرنے والی قومی عوامی کانگریس کی نمائندہ ژیا وو ڈوما

2023/02/23 15:34:31
شیئر:

قومی عوامی  کانگریس کی نمائندہ محترمہ ژیا وو ڈوما شمال مغربی چین کے صوبہ چنگھائی کے ٹونگرین شہر میں پانی سپلائی کرنے والی کمپنی کی ملازم ہیں۔ 2018 ء میں وہ قومی عوامی کانگریس کی نمائندہ منتخب ہوئیں۔ گزشتہ پانچ سالوں میں، ژیا وو ڈومانے اپنے آبائی شہر کی معاشی اور سماجی ترقی میں  درپیش مشکلات اور مسائل پر مجموعی طور پر 55 تجاویز پیش کی ہیں، جن میں سے 3 کو قومی عوامی  کانگریس کی جانب سے اہم تجاویز کے طور پر درج کیا گیا ہے. قومی عوامی کانگریس کا سالانہ اجلاس جلد ہی آنے والا ہے، ماحولیاتی تحفظ اس سال ژیا وو ڈوما کی تجویز کا اہم نکتہ ہوگا۔