امریکہ کی جانب سے"نارڈ اسٹریم" پائپ لائن دھماکوں نے یورپ کے لیے تباہ کن نتائج پیدا کیے ، پبلک پالیسی ماہر کا سی ایم جی کو انٹرویو

2023/02/23 11:15:11
شیئر:

حال ہی میں، کینیا میں قائم امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی کےافریقی پبلک پالیسی کے ماہر اسٹیفن نیڈیگوا نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ  امریکہ نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے "نارڈ اسٹریم" قدرتی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا،جس نے یورپی ممالک کے لیے تباہ کن نتائج پیدا کیے۔
 اسٹیفن نیڈیگوا نےکہا کہ امریکہ کا نقطہ نظر  انتہائی خود غرضی پر مبنی ہے۔ امریکہ روس اور یورپ کے درمیان اقتصادی تعلقات منقطع کرنا چاہتا ہے اور یورپی ممالک نے توقع سے زیادہ اس کی قیمت ادا کی ہے۔قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کو مزید بڑھا دیا ہے۔یورپ میں قدرتی گیس کی ہول سیل قیمتیں گزشتہ سال میں دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں، جس نے نہ صرف مینوفیکچرنگ کو مہنگا کر دیا ہے بلکہ کساد بازاری کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اسٹیفن نیڈیگوا نے مزید کہا کہ امریکہ کے اقدامات نے دنیا کے کئی حصوں میں سماجی، اقتصادی اور سیاسی بحران پیدا کر دیا ہے۔