روس کے خلاف پابندیوں کی وجہ سے یورپ کو بھاری قیمت چکانی پڑی ، یورپی رکن پارلیمنٹ

2023/02/24 11:11:18
شیئر:

یورپی پارلیمانی رکن مک والیس نے  22 تاریخ کو  چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ  ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ سال یورپی یونین نے روس پر متعدد پابندیاں لگائی ہیں، جس کے یورپی معاشرے اور معیشت پر نمایاں منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  یہ یورپی یونین کے لئے ایک بہت مایوس کن سال تھا . ہم نے امریکہ کے مفادات کے تحفظ کے لئے ماتحت کردار ادا کیا ہے، جو یورپی یونین اور  یورپی عوام کے مفاد میں نہیں . روس کے خلاف پابندیوں کا یورپ میں عام لوگوں کے معیار زندگی پر بہت بڑا اثر پڑا ہے، اور ہم نے افراط زر اور قیمتوں کو بڑھتے ہوئے دیکھا ہے ۔ 
 حقائق  نے ثابت کیا ہے کہ پابندیاں امن قائم نہیں کرسکتیں ،  بلکہ اس طرح یورپ کے اپنے بحران میں ہی اضافہ ہوا ہے اور امریکہ نے اس کا فائدہ  اٹھایا ہے ۔