چینی مندوب کی روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی اپیل

2023/02/24 18:54:33
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق تیئیس فروری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یورپی یونین کے ساتھ تعاون پر ایک اجلاس بلایا۔ اقوام متحدہ میں چینی وفد کے چارج ڈی افیئرز دائی بین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی اپیل کی اور کہا کہ مذاکرات کے ذریعے یورپ میں مشترکہ سکیورٹی کو عمل میں لایا جائے۔