عراق کے مرکزی بینک کا چین کے ساتھ تجارتی امور یوآن میں طے کرنے کا اعلان

2023/02/24 15:55:42
شیئر:

عراق کے مرکزی بینک نے حال ہی میں زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے کے لئے تازہ ترین اقدامات کا اعلان کیا ، جس میں چین کے ساتھ ملک کی تجارت کو براہ راست چینی کرنسی  یوآن میں طے کرنے کی اجازت بھی شامل ہے۔

عراقی حکومت کے اقتصادی مشیر مدیر صالح نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب عراق نے چین سے درآمدی تجارت کو یوآن میں طے کرنے کی اجازت دی ہے ۔ اس سے پہلے چین کے ساتھ ملک کی تجارت امریکی ڈالر میں طے  پاتی تھی۔چین عراق کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور عراق عرب ممالک میں چین کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔