امریکہ میں زہریلے کیمیکل سے بھری ٹرین کا حادثہ ،ایک سیاسی فلیش پوائنٹ

2023/02/24 15:32:28
شیئر:

سی این این کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اوہائیو میں ٹرین حادثے کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور صدر جو بائیڈن انتظامیہ کو زہریلے کیمیکل اگلنے والے ریلوے حادثے سے مناسب طور پر نہ نمٹنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ "خوفناک" بات ہے کہ بائیڈن نے ابھی تک حادثے کے مقام کا دورہ نہیں کیا ہے۔سابق صدر کا اوہائیو کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب 2024 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ شروع ہو رہی ہے ۔اس وقت امریکہ میں زہریلے کیمیکل لے جانے والی ٹرین کا پٹری سے اترنا ایک سیاسی فلیش پوائنٹ بن چکا ہے ۔